ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں وزیر تعلیم سریش کمار نے طلبا کی لی کلاس : اسپیکر کاگیری بھی بچوں میں ہوئے شامل

سرسی میں وزیر تعلیم سریش کمار نے طلبا کی لی کلاس : اسپیکر کاگیری بھی بچوں میں ہوئے شامل

Sun, 02 Feb 2020 20:12:19    S.O. News Service

سرسی:2؍فروری(ایس اؤ نیوز) وزیر برائے پرائمری اور ہائی اسکول تعلیم ایس سریش کمار نے ایس ایس ایل سی طالبات کو امتحانی بخار سے باہر نکلنے کے طریقوں کے متعلق درس دے رہے تھے تو ریاستی اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری بھی بچوں کے ساتھ کلاس میں ہی بیٹھ کر سننے لگے۔

بچوں کی پہلی قطار کے بنچ پر وشویشورہیگڈے کاگیری اور کنڑا روزنامہ پرجاوانی کے کارگزار مدیر رویندر بھٹ بیٹھے تو سیاہ تختے کے سامنے کھڑے ہوکر وزیر سریش کمار نے طلبا کے ساتھ گفتگو کی۔ وزیر موصوف کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے بچوں نے بہتر انداز میں جواب دیا تو کھل کر طالبات کی ستائش کی۔

موصوف وزیر نے طالبات سے  کہاکہ امتحان کو اب صرف چند دن  باقی ہیں،بقیہ دنوں کا بہتر استعمال کریں ، پیچیدگی کا شکار نہ ہوں بلکہ مضامین کے مطابق پڑھائی کریں ، امتحان ختم ہونے تک ٹی وی ، موبائیل سے دور رہیں گے تو آپ کی یادداشت بھی مستحکم ہوگی۔ وزیر نے کہاکہ امتحان جنگ نہیں ہے ، وہ ایک کھیل کے میدان کی طرح ہے۔ تعلیم صرف بہتر نتائج کی حد تک نہیں ہے، ضروری ہے کہ طلبا کو معیاری تعلیم حاصل ہو۔ 


Share: